Alopecia & hair loss | گنجاپن یا ایلوپیشیا

Newspanda.com.pk News Panda is unique platform where you can find large number of informative topics in one window.
Backache
February 28, 2020
Newspanda.com.pk News Panda is unique platform where you can find large number of informative topics in one window.
تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
February 29, 2020

Alopecia & hair loss | گنجاپن یا ایلوپیشیا

Newspanda.com.pk News Panda is unique platform where you can find large number of informative topics in one window.

Newspanda.com.pk News Panda is unique platform where you can find large number of informative topics in one window.

Writer: Dr. Rizwan Toor | Dermatologist                                                                                                                                  گنجاپن یا ایلوپیشیا
سر کے بالوں کا کم ہونا یا زیادہ گرنا مردوں اور عورتوں دونوں میں اکثر شدید ذہنی پریشانی کا سبب بن سکتا ہے- اس مسئلہ کو ایلوپیشیا یا گنجپن کہا جاتا ہے- انسانی سر پر بلوغت کے بعد تقریبا ایک لاکھ بال ہوتے ہیں -روزانہ نارمل سر سے تقریبا ایک سو سے ڈیڑھ سو بال گرتے ہیں -جتنے بھی بال سر سے گرتے ہیں اتنے دوبارہ نکلتے بھی ہیں- بالوں کا گرنا اور دوبارہ نکلنا ایک نظام کے تحت چل رہا ہے- بالوں کے اس نظام کو متاثر کرنے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں- مثلا
کسی بیماری کے شدید حملے کے بعد-
کسی بڑے آپریشن کے بعد-
کسی شدید ذہنی یا جسمانی حادثے کے بعد
گردوں یا جگر کے دائمی امراض-
تھائی رائیڈ گلینڈ کے امراض –
حمل کے دوران –
بچے کی پیدائش کے بعد-
مانع حمل دوائیوں کا استعمال-
خون کی کمی(انیمیا)-
وزن کم کرنے کے لیے خوراک کی شدید پرہیز-
وٹامن ڈی کی کمی
بالوں کو رنگنے یا خوبصورت بنانے کے سلسلے میں خضاب یا کریموں کا استعمال-
اینڈروجن ہارمون اور وراثتی اثر کے تحت بالوں کا کم ہونا-
اکثر مردوں میں اور کبھی کبھار عورتوں میں اینڈروجن ہارمون اور وراثتی اثر کے تحت بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں جو کہ آہستہ آہستہ بڑھتے ہوئے مکمل گنجپن تک پہنچ جاتےہیں-اینڈروجن یا وراثتی اثر کے تحت گنج پن کا کوئی خاطر خواہ علاج موجود نہیں ہے-
اکثر مریض سر میں خشکی سکری کی شکایت کرتے ہیں اور سر میں خشکی سکری کے ہونے کو بالوں کے گرنے کا سبب سمجھتے ہیں- سر میں معمولی خشکی سکری کے ہونے کا کوئی نقصان نہیں ہے اور نہ ہی یہ بالوں کے گرنے یا کم ہونے کا سبب بن سکتی ہے- خشکی سکری دراصل سر کے جلد کی بیرونی تہہ سے اترنے والے مردہ خلیوں پر مشتمل ہوتی ہے -خشکی سکری کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا بلکہ میڈیکیٹڈ شیمپو کے استعمال سے اس کو کنٹرول میں رکھا جا سکتا ہے-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *